You are currently viewing کپتان کا حکومتی پالیسی کے خلاف 6 فروری کوملک گیر احتجاج کا اعلان
Px12-046 KARACHI: May12 – Activists of PTI march during a protest rally against allege rigging at NA-250. ONLINE PHOTO by Anwar Abbas

کپتان کا حکومتی پالیسی کے خلاف 6 فروری کوملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف نے حکومتی اقدامات کے باعث عوام کی بڑھتی ہوئی اقتصادی بد حالی کے خلاف 6فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ۔
چیئرمین عمران خان کی زیر صدرات پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی عوامی مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں تحریک انصاف نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف 6فروری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا گیا جس سےعوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ۔ اورنج لائن منصوبے سے بھی عام آدمی پر بوجھ بڑھایا جا رہا ہے ۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس چوروں کے لیے بنائی جانیوالی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور مشترکہ مفاد کونسل کی منظوری کے بغیر نجکاری کے عمل پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔