You are currently viewing کوہلو میں ووٹنگ، پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ، بارودی سرنگ دھماکا

کوہلو میں ووٹنگ، پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ، بارودی سرنگ دھماکا

کوہلو (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں صوبائی حلقہ پر دوبارہ ووٹنگ سے نساؤ پولنگ اسٹیشن پر راکٹ داغ دیا گیا، بارودی سرنگ دھماکے سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔
لیویز ذرائع کے مطابق نساؤ پولنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم سمت سے راکٹ داغا گیا ہے، تاہم اس راکٹ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
لیویز ذرائع نے بتایا کہ نساؤ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عملہ نہیں پہنچ سکا ہے۔
لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آج علی الصبح نساؤ روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا،جس سے وڈیرہ رب نواز محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
یاد رہے کہ کوہلو کے حلقہ پی بی 9 کے 4 پولنگ اسٹیشنز میں آج ری پولنگ ہورہی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.