کوہستان (ڈیسک)کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گاڑی تباہ ہوگئی نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق داسو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نیچے ایک گاڑی دب گئی۔ اطلاعات کے مطابق گاڑی میں 13 افراد سوار تھے۔
حادثے کے باعث متعدد افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، فوری طور پر 8 لاشیں نکال کر داسو اسپتال پہنچا دی گئیں۔ اطلاعات ہیں کہ گاڑی داسو سے برسبین کیمپ جارہی تھی جس میں مزدور سوار تھے۔ یہ مزدور کام سے واپس اپنے گاؤں کی طرف جارہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔