کوہاٹ (ڈیسک) کوہاٹ کے تانڈہ ڈیم میں ڈوبنے والے مزید 13 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والے 7 بچوں کی تدفین کردی گئی ہے جبکہ کشتی بان،محکمہ ایریگیشن کے ایکسی این کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کا واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زیر علاج بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ ڈیم میں گذشتہ روز کشتی الٹنے سے مدرسے کے 30سے زائد بچے اور کشتی بان ڈوب گئے تھے جن میں سے 6 کو بچا لیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کشتی میں ملاح اور معلم سمیت 40 بچے سوار تھے، حادثہ کشتی میں اوور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آیا، اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا جو آج بھی جاری رہا اور مزید 13 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
