You are currently viewing کووڈ۔19 کی عالمی وبا نے دولت اور صحت کے نئے نئے ناطوں کو منکشف کیا ہے،عالمی مالیاتی فنڈ

کووڈ۔19 کی عالمی وبا نے دولت اور صحت کے نئے نئے ناطوں کو منکشف کیا ہے،عالمی مالیاتی فنڈ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:21/01/2021 14:21
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)کووڈ۔19 کی عالمی وبا نے دولت اور صحت کے نئے نئے ناطوں کو منکشف کیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے اس حوالہ سے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے غریب مشکل میں مبتلا ہیں تاہم بیماری کی تشخیص کے لئے کئے جانےوالے ٹیسٹوں میں اضافہ کے ذریعے وبا کے پھیلاﺅ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امیر ممالک کے مقابلہ میں غریب ممالک میں کورونا وائرس سے زیاہد افراد متاثر ہو رہے ہیں جبکہ اموات بھی زیادہ ہیں۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ حالیہ عالمی وبا سے پتہ چلا ہے کہ وسائل کی دستیابی بیماری سے تحفظ میں اہم ہے۔ عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے دولت اور صحت کے نئے نئے کنکشنز اور ناطوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ دولت کی کمی یا غربت انسانی صحت کو کیسے متاثر کرتی ہے۔ دولت مند اور وسائل کے حامل ممالک نے وبا کے پھیلاوءکو روکنے، اس کے علاج اور تحفظ کے لئے کھربوں ڈالر مالیت کے منصوبوں کا آغاز کر دیا جن کے اثرات سامنے آ رہے ہیں تاہم غریب اور کم آمدنی والے ممالک ابھی تک بیماری کی تشخیص جیسے بنیادی مسائل سے الجھے ہیں۔ اسی طرح بیماری سے تحفظ کی ویکسین سے بھی امیر ممالک جلد مستفید ہوں گے جبکہ غریب ملکوں کو بھی مزید انتظار کرنا ہو گا۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کورونا سے تحفظ کے لئے لاک ڈاﺅنز ، سماجی فاصلہ اور ماسک پہننا اگر ضروری ہے تو دوسری طرف مرض کی سستی اور تیز ترین تشخیص بھی اس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.