You are currently viewing کوشش ہے ون ڈے سیریز جیتیں، پاکستان کو ہرانا آسان نہیں، کین ولیمسن

کوشش ہے ون ڈے سیریز جیتیں، پاکستان کو ہرانا آسان نہیں، کین ولیمسن

کراچی (ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کریں، پاکستان کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں، ون ڈے میچز کے لیے پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ ہمارے تمام کھلاڑی ون ڈے سیریز جیتنے کے خواہش مند ہیں، انھوں نے کہا کہ عالمی کپ بھی قریب ہے ہمیں اُس کی بھی تیاری کرنی ہے اس لیے یہ فتح ہمارے لیے اہمیت کی حامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے جب بھی کھیلوں اپنے ملک کے لیے کھیلوں، آئی سی سی ورلڈ کپ سپرلیگ کا حصہ ہونے کے ناطے یہ سیریز بہت اہم ہے،ہم اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
کیوی کپتان نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے،اسے ہوم گراؤنڈ کا بھی ایڈوانٹیج حاصل ہوگا،ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امید ہے کہ ون ڈے سیریز میں بھی دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملے گا،ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے۔