You are currently viewing کور کمانڈر ہائوس حملہ: 16 شرپسند فوج کے حوالے

کور کمانڈر ہائوس حملہ: 16 شرپسند فوج کے حوالے

لاہور (ڈیسک) کور کمانڈر ہائوس پر حملے میں ملوث 16شرپسندوں کو فوج کے حوالے کر دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا، شرپسندوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی کی جائے گی۔
کمانڈنگ افسر نے ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں 16 شرپسندوں کی حراست طلب کی، جسے انسداددہشت گردی عدالت نے منظور کرتے ہوئے شرپسندوں کو فوج کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان و دیگر 16ملزمان کو فوج کے حوالے کرنے کا حکم دیا، ملزمان پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3، 7اور 9کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952ء کے تحت ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔
سماعت کے موقع پر سرکاری وکیل نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں اٹھایا۔