You are currently viewing کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس، جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کو طلب کرلیا

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس، جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کو طلب کرلیا

لاہور (ڈیسک) جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سمیت 5 ملزمان کو طلب کرلیا۔
سمن کے متن کے مطابق کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، حماد اظہر، حسان نیازی اور مراد سعید کوطلب کیا گیا ہے۔
سمن میں کہا گیا کہ ملزمان تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی تفتیش میں پیش ہوں۔
مقدمہ 10 مئی کو قتل، اقدام قتل، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی دفعات کے تحت درج ہوا۔
سمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایس پی سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کی حاضری یقینی بنائیں۔
سمن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو آج شام 7 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7