You are currently viewing کور کمانڈر کی وردی پہن کر توڑ پھوڑ کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کا اعتراف جرم

کور کمانڈر کی وردی پہن کر توڑ پھوڑ کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن کا اعتراف جرم

اسلام آباد (ڈیسک) کور کمانڈر کی وردی پہن کر غنڈہ گردی کرنے والے جان محمد نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 9 مئی کو شر پسندی اور کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کرنے والے پی ٹی آئی کارکن جان محمد نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارا کام عمران خان کو گرفتاری سے بچانا تھا، عمران خان نے زمان پارک میں لگائے گئے مختلف علاقوں کے کیمپوں میں موجود کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی اور منصوبہ بندی کی کہ اگر مجھے گرفتار کریں تو آپ لوگوں نے ایسا کرنا ہے۔
جان محمد کے مطابق احتجاج کی آڑ میں کورکمانڈر ہائوس پر حملہ کیا اور کور کمانڈر کے یونیفارم کی تضحیک کی، جان محمد کا تعلق ضلع مہمند سے ہے۔
ملنے والی وڈیوز کے مطابق جان محمد نے کہا کہ” انہوں نے ریڈ لائن کراس کی ہے دیکھو یہ وردی اس کے گھر سے لایا ہوں “۔
جان محمدنے اپنے وڈیو بیان میں انکشاف کیا کہ میں زمان پارک میں لگائے گئے مختلف علاقوں کے کیمپس میں مہمند باجوڑ کیمپ کا حصہ تھا۔ ہمارا کام عمران خان کو گرفتاری سے بچانا تھا۔عمران خان نے زمان پارک میں لگائے گئے مختلف علاقوں کے کیمپوں میں موجود کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی اور منصوبہ بندی کی کہ اگر مجھے گرفتار کریں تو آپ لوگوں نے یہ یہ کرنا ہے۔
جان محمد نے کہا کہ جب عمران خان گرفتار ہوئے تو شیخ امتیاز نے تمام کارکنان کو کینٹ کی طرف مارچ کرنے کو کہا۔ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بشمول اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، میاں محمدالرشید ، میاں اسلم اقبال اور دوسرے رہنما موجود تھے۔
جان محمد نے کہا کہ یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری ہمیں کور کمانڈر ہائوس کے گھر کی جانب جانے کا کہتے ہیں،جان محمد کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہائوس میں توڑ پھوڑ کے دوران مجھے یونیفارم ملتا ہے میں نے وہ پہن کر وڈیو بنائی۔
میں نے کور کمانڈر کی شرٹ پہن لی اور حسان نیازی نے پینٹ پکڑ لی۔ میں نے وہ یونیفارم کی شرٹ بعد میں جلا دی اس کے بعد یہی گروپ پی ایس او پٹرول پمپ اور آرمی اسٹور میں گھس کر لوٹ مار کرتا رہا ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7