You are currently viewing کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی مکمل تائید کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی

کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی مکمل تائید کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوج کے خلاف نہیں۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیے کی تائید کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے، ان واقعات پر کمیشن بننا چاہیے، سی سی ٹی وی ویڈیوز نکالی جائیں۔
بانی چیئرمین نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری مخصوص نشستیں چھین کر جمہوریت کی دھجیاں اڑائی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی میں ملوث الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دے کر ہماری خواتین سے زیادتی کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ ہم فوج کے خلاف نہیں، نہ تصادم چاہتے ہیں، ہم الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پُر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں، جمہوریت میں پُرامن احتجاج ہر جماعت کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط اس لیے لکھا کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، ہمارا 70 فیصد پیسہ قرضے اتارنے میں چلا جاتا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.