You are currently viewing کورین فلم فیسٹول میں 48 ممالک کی 186 فلمیں پیش کی جائیں گی

کورین فلم فیسٹول میں 48 ممالک کی 186 فلمیں پیش کی جائیں گی

سیﺅل (ڈیسک)جنوبی کوریا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول جیونجو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں رواں برس 48 ممالک کی 186 فلمیں پیش کی جائیں گی۔

کورین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیونجو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ترجمان نے بتایا کہ جیونجو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 22ویں ایڈیشن کا آغاز سیﺅل سے تقریبا 200کلومیٹر دور جیونجو شہر میں 29اپریل کو ہائبرڈ فارمیٹ میں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رواں برس کے فیسٹول میں 48 ممالک کی186 فلمیں4 مختلف مقامات پر واقع تھیٹروں میں پیش کی جائیں گی اور ان میں سے 141 فلمیں مقامی سٹریمنگ پلیٹ فارم وایو پر بھی دستیاب ہوں گی ۔واضح رہے کہ رواں برس جیونجو فلم فیسٹول کا افتتاع سربیا کے فلمساز سورڈن گولوووچ کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.