پشاور(ڈیسک)ضلعی انتظامیہ پشاور نے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا ہے
،انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔سمارٹ لاک ڈاون حیات آباد،یونیورسٹی،جمرود روڈ،کینٹایریا،اور قیوم اسٹیڈیم کے اردگرد علاقوں میں لگا یا جارہاہے۔ سمارٹ لاک ڈاون کے دوران انٹری مکمل طور پر بند ہو گی علاقوں میں تندور اور میڈیکل سٹور کے علاوہ دوکانیں بند رکھی جائے گی۔ سمارٹ لاک ڈوان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔