You are currently viewing کورونا وائرس: 2500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ، 70 اموات

کورونا وائرس: 2500 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ، 70 اموات

اسلام آباد(ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس کے مزید 2545کیسز  رپورٹ ہوئی ہے جبکہ 70 افراد جاں کی بازی ہار چکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 545 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 99 ہزار 706، پنجاب میں ایک لاکھ 29 ہزار 291، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 609، اسلام آباد میں 35 ہزار 441، بلوچستان میں 17 ہزار 838، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 833 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 804 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 42 ہزار 851ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 505 کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 70 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 080 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 ہزار 993 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 591 ہوگئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.