You are currently viewing کورونا وائرس کے باعث سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی

کورونا وائرس کے باعث سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:05/03/2020 11:19
  • Reading time:1 mins read

ریاض (ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی لگادی ہے۔

سعودی عرب نے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اب اپنے مقامی شہریوں کی عمرہ ادائیگی پربھی عارضی طور پرپابندی لگادی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبوی ﷺ آمد پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مقامی افراد پرپابندی عارضی طورپرلگائی گئی جوصورتحال میں بہتری آنے پرفوری ہٹادی جائے گی

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے غیرملکی زائرین پر31 مارچ تک پابندی بڑھادی ہے۔ سعودی ایئرلائن نے منسوخ کی گئی ٹکٹوں کے ری فنڈ کیلئے ایئرلائن کے سیلزسپورٹ سینٹرسے رابطہ کی ہدایت بھی کردی ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.