You are currently viewing کورونا وائرس کے باعث  جاپان میں تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند

کورونا وائرس کے باعث جاپان میں تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:28/02/2020 13:46
  • Reading time:1 mins read

ٹوکیو (ڈیسک) جاپان میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کی بنا پر ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

جاپانی اخبار کے مطابق وزیر اعظم شنزو ایبے نے کابینہ کو بتایا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، آئندہ ہفتے اس سلسلے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔ اس لیے اپریل کے آغاز تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھیں جائیں۔

جاپان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 700 متاثرہ مسافروں کے ساتھ ڈائمنڈ پرنسز کروز شپ بھی اس کے ساحل پر موجود ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.