You are currently viewing کورونا وائرس کی تشخیص، پاکستان میں باقاعدہ طور پر ٹیسٹ کا آغاز

کورونا وائرس کی تشخیص، پاکستان میں باقاعدہ طور پر ٹیسٹ کا آغاز

اسلام آباد(ڈیسک) قومی ادارہ برائے صحت نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے، وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ 24گھنٹے میں تیار ہوگی، ایک ٹیسٹ پر سات ہزار روپے لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے، اس حوالے سے قومی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ 24گھنٹے میں تیار ہوگی، وائرس کی تشخیصی کٹس چین سے درآمد کی گئی ہیں۔اس کٹ کی مالیت دو ہزار امریکی ڈالر ہے، ایک تشخیصی کٹ سے 50مریضوں کے ٹیسٹ ممکن ہو سکیں گے، کورونا وائرس کے ایک ٹیسٹ پر7ہزار روپے لاگت آئے گی۔قومی ادارہ صحت نے کرونا وائرس ٹیسٹ کیلئے معیار کا تعین کرلیا ، ہر مشتبہ مریض کے نمونے کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا، مشتبہ مریض میں اہم علامات پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔تجویز کردہ ہسپتالوں سے موصول نمونوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، ہسپتال کورونا کے مشتبہ مریض کا نمونہ اور علامات بھجوانے کا پابند ہوگا۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.