You are currently viewing کورونا وائرس کا شکار مزید 7افراد جاں بحق، مثبت کیسز شرح 3.24 فیصد ہو گئی،این آئی ایچ
A health official checks the body temperature of a passengers amid concerns over the spread of the COVID-19 novel coronavirus, at Karachi Cantonment railway station in Karachi on March 16, 2020. (Photo by Asif HASSAN / AFP)

کورونا وائرس کا شکار مزید 7افراد جاں بحق، مثبت کیسز شرح 3.24 فیصد ہو گئی،این آئی ایچ

اسلام آباد (ڈیسک) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 568 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ہفتہ کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 568 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 732 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 3.24 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کورونا کے 7 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔