You are currently viewing کورونا وائرس : چین میں ہلاکتوں کی تعداد 1350 سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس : چین میں ہلاکتوں کی تعداد 1350 سے تجاوز کر گئی

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:13/02/2020 13:09
  • Reading time:1 mins read

بیجنگ (ڈیسک)چین میں کورونا وائرس سے  ہلاکتوں کی تعداد 1350  سے تجاوز کر گئی ۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار 840 مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ملک بھر میں سامنے آنے والے 60 ہزار کیسز میں سے 48 ہزار 206 کیسز ہوبئی سے سامنے آئے ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایک روز میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور متاثرہ افراد کی تعداد سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے متاثرہ صوبے ہوبئی کے کمیونسٹ پارٹی کے چیف کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے اور شنگھائی کے میئر ینگ یونگ کو ہوبئی کمیونسٹ پارٹی کا نیا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے 31 دسمبر 2019 کو منظر عام پر آنے والے جان لیوا ناول کورونا وائرس کو کووڈ 19 کا نام دیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.