You are currently viewing کورونا وائرس: پاکستان  میں کیسز کی شرح میں  4 ماہ بعد ریکارڈ اضافہ

کورونا وائرس: پاکستان میں کیسز کی شرح میں 4 ماہ بعد ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں  کورونا وائرس  کی کیسز میں 4 ماہ بعد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ  گھنٹوں کے دوران 21 افراد اس مہلک مرض سے  جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 48 ہزار 184 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 21 ہزار 098 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 20 ہزار 065 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 21 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 352 ، پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 831، خیبرپختونخوا 41 ہزار 069 ، اسلام آباد میں 22 ہزار 432، بلوچستان میں 16 ہزار 195 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 911 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 394 تعداد ہوگئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.