اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار 837 ہو گئی جبکہ اس مہلک مرض سے اب تک ملک میں 594 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
گز شتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا کے مزید 857 کیسز اور 28 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں سندھ سے 453 کیسز 14 ہلاکتیں، پنجاب میں 118 کیسز 7 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 244 کیسز 6 ہلاکتیں، اسلام آباد 36 کیسز ، گلگت بلتستان میں 6 کیسز اور بلوچستان سے ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔
ملک میں اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 209 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ پنجاب میں 182، سندھ میں 171 ،بلوچستان میں 22، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔