اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان میں مہلک مرض کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14885 ہو گئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 327 ہو گئی۔
ملک بھر سےآج کورونا کے مزید 98 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں اسلام آباد سے 36 اور بلوچستان سے اب تک 62 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 14885 ہو گئی ہے اور گزشتہ رواز کورونا وائرس سے 28 ہلاکتیں ہوئیں جو ملک میں 26 فروری کو پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے اب تک ایک روز میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 114 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 92 ، پنجاب میں 100 ،بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5730 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 5291، خیبرپختونخوا 1984، بلوچستان میں 915، اسلام آباد میں 297، گلگت بلتستان میں 330 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔