You are currently viewing کورونا وائرس ویکسین کے رہنما اصول مرتب کر لیے گئے ہیں، جاپان

کورونا وائرس ویکسین کے رہنما اصول مرتب کر لیے گئے ہیں، جاپان

ٹوکیو(ڈیسک) جاپان نے کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے عبوری رہنما اصول مرتب کر لیے ہیں۔ جاپانی حکام کے مطابق کورونا وائرس ویکسین کے رہنما اصول کے تحت پیشہ ور طبی ماہرین اور عمر رسیدہ افراد کو اس علاج کی فراہمی میں سر فہرست رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق طبی کارکنوں کو زیادہ خطرہ درپیش ہے اور معمر افراد میں اس کی علامات شدید ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے تاہم حاملہ خواتین، اور معمر افراد کی نگہداشت کے مراکز میں کام کرنے والوں کو کس حد تک ترجیح دی جانی چاہیے۔مرکزی حکومت اس امر کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے گی کہ مقامی حکومتوں کو ویکسین کا مالی بوجھ برداشت نہ کرنا پڑے۔حکومت ویکسین کی وجہ سے ممکنہ طور پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے ازالے کی غرض سے امدادی اقدامات ا ٹھائے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.