You are currently viewing کورونا وائرس: ملک میں 82 اموات،1700 سے زائد کیسز رپورٹ
FILE PHOTO: A man wearing a protective face mask as he gestures while shopping amid the rush of people outside an electronics market, after Pakistan started easing the lockdown restrictions, as the outbreak of the coronavirus disease (COVID-19) continues, in Karachi, Pakistan June 4, 2020. REUTERS/Akhtar Soomro

کورونا وائرس: ملک میں 82 اموات،1700 سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد (ڈیسک)کورونا وائرس سے ملک میں مزید 82 افراد جاں کی بازی ہاری گئے جبکہ 1704 افراد  میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 1704 کیسز رپورٹ جب کہ 80 افراد جاں بحق ہوگئے۔  ملک بھرمیں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 40 ہزار 261 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 9 ہزار 474 اموات ہوئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 594 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک 63 لاکھ 70 ہزار 707 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 937 ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 5 ہزار 484، پنجاب ایک لاکھ 32 ہزار 526 کیسز، خیبرپختونخوا 55 ہزار 450، بلوچستان میں 17 ہزار950 کیسز، ‏اسلام آباد 36 ہزار 416، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.