You are currently viewing کورونا وائرس: ملک میں  3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ، 54 ہلاکتیں

کورونا وائرس: ملک میں 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ، 54 ہلاکتیں

اسلام آباد(ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس  کے مزید3113 نئے کیسز رپوررٹ جبکہ 54  ہلاکتیں  ہوئی ہے ۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران صرف ایک دن میں مزید 54 اموات سامنے آئیں اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 897 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 17ہزار 160، سندھ میں 1 لاکھ 68 ہزار 783، خیبرپختونخواہ میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8 جب کہ اسلام آباد میں 28 ہزار 980 تک پہنچ گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.