You are currently viewing کورونا وائرس: ملک میں 3 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 26 ہلاکتیں
A health official checks the body temperature of a passengers amid concerns over the spread of the COVID-19 novel coronavirus, at Karachi Cantonment railway station in Karachi on March 16, 2020. (Photo by Asif HASSAN / AFP)

کورونا وائرس: ملک میں 3 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 26 ہلاکتیں

اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 26  ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 317 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 16 ہزار 665 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 787 ، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 535، خیبرپختونخوا 40 ہزار 022 ، اسلام آباد میں 20 ہزار 694، بلوچستان میں 16 ہزار 026 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 491 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 320 تعداد ہوگئی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.