You are currently viewing کورونا وائرس: ملک میں 3ہزار 300 سے زائد کیسز رپورٹ ،40 افراد جاں بحق

کورونا وائرس: ملک میں 3ہزار 300 سے زائد کیسز رپورٹ ،40 افراد جاں بحق

اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کے 3306 نئےکیسز رپورٹ جبکہ 40 افراد جاں بحق ہو گئے

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 45 ہزار 999 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے بعد ملک میں کئے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 53 لاکھ 43 ہزار 702 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 306 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں اس وبا کا شکار مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 تک جاپہنچی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 381 ، پنجاب میں ایک لاکھ 16 ہزار 506، خیبرپختونخوا میں 45 ہزار 828 ، بلوچستان میں 16 ہزار 942 ، اسلام آباد میں 28 ہزار 555 ، آزاد کشمیر میں 6403 اور گلگت بلتستان میں 4583 ہے۔

گزشتہ روز ایک ہزار 418 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دی ہے ، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جیتنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 34 ہزار 392 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے مزید 40 افراد کی جان لے لی۔ جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7843 ہوگئی ہے۔ 43 ہزار 963 ہوئی ہے جن میں سے ایک ہزار 968 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار923 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار866، خیبر پختونخوا ایک ہزار344،بلوچستان میں 165،  اسلام آباد 297، گلگت بلتستان 96 اور آزاد کشمیر میں152 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.