کراچی (ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کےگزشتہ روز دو ہراز 756 کیسز رپورٹ ہوئی جبکہ 34 افراد جاں بحق ہوئے۔
این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار756 افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے جب کہ مزید 34 اموات سامنے آگئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 696 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار929 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 63 ہزار329، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 508، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار599 اور بلوچستان میں 16 ہزار 810 ہوگئی ہے۔