You are currently viewing کورونا وائرس: ملک میں کیسز کی تعداد 44 ہزار ہو گئی ، 939 افرد جاں بحق

کورونا وائرس: ملک میں کیسز کی تعداد 44 ہزار ہو گئی ، 939 افرد جاں بحق

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان میں  مہلک مرض کورونا وائرس  سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 ہزار ہو گئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 939 ہو گئی ۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12 ہزار 957 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 292 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب میں 15 ہزار 976، سندھ میں 17 ہزار 241، خیبر پختونخوا 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 820، اسلام آباد 1034، گلگت بلتستان 550 اور آزاد کشمیر میں 115 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 11 ہزار 922 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 36 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 939 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 334 اموات ہوئیں، سندھ میں 280، پنجاب میں 273، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 9، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے سبب ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔ کورونا کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.