You are currently viewing کورونا وائرس: ملک میں مزید 87 اموات ،3ہزار سےزائد کیسزرپورٹ

کورونا وائرس: ملک میں مزید 87 اموات ،3ہزار سےزائد کیسزرپورٹ

اسلام آباد(ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس  سے مزید87  اموات ہوئی ہے جبکہ  3 ہزار 1سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 179 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2لاکھ 29ہزار83 ، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، اسلام آباد میں 35 ہزار 905، بلوچستان میں 17 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار 922 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 486 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ملتان میں 46فیصد مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں۔ اسلام آباد میں 41، پشاور 21 فیصد جبکہ لاہور میں 34 فیصد مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 87 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 250 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 ہزار 649 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 501 ہوگئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.