You are currently viewing کورونا وائرس: ملک میں مزید 6 ہلاکتیں، 260 نئے کیسز رپورٹ
A health official checks the body temperature of a passengers amid concerns over the spread of the COVID-19 novel coronavirus, at Karachi Cantonment railway station in Karachi on March 16, 2020. (Photo by Asif HASSAN / AFP)

کورونا وائرس: ملک میں مزید 6 ہلاکتیں، 260 نئے کیسز رپورٹ

 اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6294 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 295923 تک جاپہنچی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا کے مزید 260 کیسز اور 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں  پنجاب سے 28 کیسز 2 ہلاکتیں، سندھ 80 کیسز 3 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 74 کیسز، بلوچستان 27 کیسز، اسلام آباد 14 کیسز، گلگت 33 کیسز اور  آزاد کشمیر سے 4 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

اب تک سندھ میں 2401 ، پنجاب میں 2198 اور خیبر پختونخوا میں 1250 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 62 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.