You are currently viewing کورونا وائرس :ملک میں مزید 6 ہلاکتیں، 346 کیسز رپورٹ

کورونا وائرس :ملک میں مزید 6 ہلاکتیں، 346 کیسز رپورٹ

اسلام آباد(ڈیسک) ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6250 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 293496 تک جاپہنچی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 6 ہلاکتیں اور 346 نئے کیسز سامنے آئے جن میں سندھ میں 6 ہلاکتیں اور 172 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ پنجاب سے 55 کیسز، بلوچستان سے 33، خیبرپختونخوا سے 30، گلگت 25 کیسز، اسلام آباد 22 کیسز اور آزاد کشمیر سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اب تک پنجاب میں 2188، سندھ میں 2373 اور خیبر پختونخوا میں 1248 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 64 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.