اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 58 افراد جاں بحق جبکہ 1800 سے زائد افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 800 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 011 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ36 ہزار 530 ، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 316، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825، اسلام آباد میں 40 ہزار 177، بلوچستان میں 18 ہزار 622، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد35ہزار485ہوگئی ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 055 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں ایک ہزار 243 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 471 ہوگئی ہے۔