اسلام آباد(ڈیسک) ملک میں مزید 2155 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 55 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار155 نئے کیسزاور55 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد مجموعی کیسز4لاکھ 77 ہزار240 اوراموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار47 ہوگئی۔
سندھ میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار193، پنجاب میں 1 لاکھ 37 ہزار295 اورخیبرپختونخوا 57 ہزار982، اسلام آباد میں 37 ہزار556 اوربلوچستان میں 18ہزار118 تعداد، آزاد کشمیر8241 اورگلگت میں 4855 تعداد ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ سینٹرکے مطابق سندھ میں 3520 اورپنجاب میں 3982 اموات ہوچکیں، خیبرپختونخوامیں 1627 اوراسلام آبادمیں 415، بلوچستان 182 اورگلگت بلتستان 10 جب کہ آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد220 ہوگئی