You are currently viewing کورونا وائرس: ملک میں مزید 14 ہلاکتیں، 627 نئے کیسز رپورٹ
A health worker checks a woman's temperature amid coronavirus fears, at a counter at the Cantonment railway station in Karachi, Pakistan, March 15, 2020. REUTERS/Akhtar Soomro

کورونا وائرس: ملک میں مزید 14 ہلاکتیں، 627 نئے کیسز رپورٹ

 اسلام  آباد(ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6231 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 292004 تک جاپہنچی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا کے مزید  627 کیسز اور 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 310 کیسز اور 7 اموات، پنجاب سے 158 کیسز 2 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 57 کیسز اور 3 اموات، بلوچستان میں 49 کیسز اور 2 اموات، گلگت 21 کیسز، اسلام آبادد 28 کیسز اور آزاد کشمیر سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اب تک پنجاب میں 2188، سندھ میں 2357 اور خیبر پختونخوا میں 1246 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 63 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.