اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں کورونا وائرسے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 6 سو 17 ہو گئی جبکہ اس مہلک مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 2834 ہو گئی ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے مزید 4614 کیسز اور 121 اموات سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1537 کیسز 62 ہلاکتیں، سندھ 1776 کیسز 22 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 459 کیسز اور 32 اموات، اسلام آباد 635 کیسز 3 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 43 کیسز ایک ہلاکت، گلگت بلتستان میں 14 کیسز ایک ہلاکت اور بلوچستان سے 150 کیسز رپورٹ ہوئے۔