You are currently viewing کورونا وائرس: ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 21500 سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس: ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 21500 سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس  سے متاثرہ افراد کی تعداد 21501 ہو گئی جبکہ  486 افراد  اس مہلک مرض سے جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا کے مزید 1318 کیسز رپورٹ ہوئے اور 27 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن میں سندھ سے 417 کیسز 7 ہلاکتیں، پنجاب 609 کیسز اور 15 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 159 کیسز اور 5 ہلاکتیں، بلوچستان میں 103 کیسز، اسلام آباد سے 22 اور گلگت بلتستان سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 137 ، پنجاب میں 136 ، بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.