You are currently viewing کورونا وائرس: ملک میں ریکارڈ 105 ہلاکتیں، مزید 2 ہزار 731نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس: ملک میں ریکارڈ 105 ہلاکتیں، مزید 2 ہزار 731نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(ڈیسک)ملک بھر میں  مزید 2 ہزار 731 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہےجبکہ ایک ہی روز میں ریکارڈ 105 اموات ہوئی ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 731 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 98 ہزار 482، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 673، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 253، اسلام آباد میں 35 ہزار 203، بلوچستان میں 17 ہزار 796، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 771 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 799 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 48 ہزار 369ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 510 کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 105 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 010 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 265 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد اس وبا کے خلاف جاری جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار 598 ہوگئی ہے۔

 

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.