اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس سے 4 ماہ میں سب سے زیادہ 42 افراد جابحق جبکہ ایک دن میں 28 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے پنجاب میں 16275، سنددھ میں 12975، خیبر پختونخوا میں 4615 ، اسلام آباد میں 7052 ، بلوچستان 664، گلگت بلتستان 302 جب کہ آزاد جموں کشمیر میں 896 ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس طرح ایک دن میں کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.6 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 42 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو کہ 4 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ 17 جولائی کو ایک روز میں 49 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ملک بھر میں اس وبا سے 7603 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہے جن میں سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 28 ہزار 931 ہوگئی ہے جب کہ ملک میں کورونا کے فعال مصدقہ کیسز کی تعداد 34 ہزار 974 ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 2122 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جن مین سے 246مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
کورونا وبا ملک میں داخل ہونے کے بعد کئے ٹیسٹس کی روشنی میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 61 ہزار 28 افراد اس سے متاثر جب کہ 2799 جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں مصدقہ کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 457 ہے جب کہ اس وبا سے اب تک دو ہزار 826 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اس وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 43 ہزار 730 اور ایک ہزار 323 اموات ہوئی ہے۔ بلوچستان میں 16 ہزار 699 افراد میں کورونا کی رصدیق ہوئی جب کہ 158 مقلہ اجل بنے ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک 26 ہزار 177 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 270 ہے۔ اسی طرح آزاد کشمیر کورونا مریضوں کی تعداد 5911 جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 134 ہے، گلگت بلتستان میں مریض 4 ہزار 506 اور اموات 93 ہیں۔