اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیاہے ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 702 ہو گئی جبکہ 2255 افراد اس مہلک مرض سے جاں کی بازی ہار چکے ہیں ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا کے مزید 3006 کیسز اور 45 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1748 کیسز اور 17 ہلاکتیں، بلوچستان سے 243 کیسز اور 4 اموات، خیبر پختونخوا سے 521 کیسز اور 23 ہلاکتیں، اسلام آباد 456 کیسز، آزاد کشمیر سے 16 کیسز اور ایک ہلاکت جبکہ گلگت بلتستان سے 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔