You are currently viewing کورونا وائرس :تفتان میں  پاک ایران 14 روز بعد کھل دیا گیا

کورونا وائرس :تفتان میں پاک ایران 14 روز بعد کھل دیا گیا

تفتان (ڈیسک) تفتان میں پاک ایران سرحد کو 14 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

ایران میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستانی حکام نے حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع تفتان میں پاک ایران بارڈر کو بند کردیا تھا اور شروع میں ایران سے آنے والے زائرین کی آمدو رفت بھی روک دی گئی تھی تاہم زائرین کو بعد میں پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

لیویز حکام نے تفتان میں پاک ایران سرحد 14 روز بعد تجارت کے لیے کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے  بارڈر کے دروازے کھلنے کے بعد تجارت کی بحالی سے مال بردارٹریلرز کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہےکہ تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے پاکستان آنے والے زائرین کو پاکستان ہاؤس میں قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے جہاں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جب کہ پاکستان ہاؤس بھرنے کے باعث دیگر لوگوں کو ٹاؤن ہال منتقل کردیا گیا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.