You are currently viewing کورونا وائرس : بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک  توسیع کر دی

کورونا وائرس : بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کر دی

کوئٹہ (ڈیسک)کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر  بلوچستان حکومت نے  لاک ڈاؤن  میں  19 مئی تک تودسیع کر دی ۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ہے اور آج دوپہر 12بجے ختم ہونے والے لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کرتے ہوئے اسے 19مئی تک بڑھادیا ہے۔

صوبے میں لاک ڈاؤن کے دوران سماجی فاصلو ں کا خیال رکھتے ہوئے خاتون اور بچوں کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، بین الاضلاعی و بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند، دس یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی اور سماجی و مذہبی اجتماعات پر بھی پابند ی برقرار رہے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.