اسلام آباد (ڈیسک) مہلک مرض کورونا سے ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 385ہو گئی جبکہ16817 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا کے مزید 969 کیسز سامنے آئے ہیں اور 18 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 358 کیسز 12 ہلاکتیں، پنجاب 513 کیسز 6 ہلاکتیں، اسلام آباد 16 کیسز، بلوچستان 75 کیسز ، گلگت بلتستان میں 6 اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 122 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 112 ، پنجاب میں 106 ، علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔