You are currently viewing کورونا وائرس:ملک میں مزید 74 ہلاکتیں ،1563 نئے کیسز رپورٹ
A health official checks the body temperature of a passengers amid concerns over the spread of the COVID-19 novel coronavirus, at Karachi Cantonment railway station in Karachi on March 16, 2020. (Photo by Asif HASSAN / AFP)

کورونا وائرس:ملک میں مزید 74 ہلاکتیں ،1563 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 74 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 563 نئے کیس سامنے آئے ہیں اس طرح ملک میں اس وبا کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 81 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں اس وبا کو ہرانے والوں کی تعداد 4لاکھ 92 ہزار 207 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 820 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے کورونا کے مزید 74 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.