You are currently viewing کورونا وائرس:مزید 8 اموات، 667 نئے کیسز بھی رپورٹ

کورونا وائرس:مزید 8 اموات، 667 نئے کیسز بھی رپورٹ

اسلام آباد (ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6174 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد  289128  تک جاپہنچی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں اب تک کورونا کے مزید 667 کیسز اور 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سے سندھ میں 278 کیسز اور 5 ہلاکتیں، پنجاب سے 188 کیسز اور 2 اموات جب کہ خیبرپختونخوا میں ایک ہلاکت اور 62 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان سے 71 جن میں سے (61 نئے اور 10 پرانے) کیسز، گلگت سے 34 کیسز، اسلام آباد سے 32 کیسز اور آزاد کشمیر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.