You are currently viewing کورونا وائرس؛ ملک میں مزید 5 ہلاکتیں، 250 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس؛ ملک میں مزید 5 ہلاکتیں، 250 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6255 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 293746 تک جاپہنچی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 5 ہلاکتیں اور 250 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں پنجاب سے  158 کیسز  4 ہلاکتیں، گلگت  38 کیسز ایک ہلاکت، خیبر پختونخوا سے 35 کیسز، اسلام آباد  16 کیسز اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اب تک پنجاب میں 2192، سندھ میں 2373 اور خیبر پختونخوا میں 1248 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 65 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے

 

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.