You are currently viewing کورونا سے متاثرہ پاکستانی خاتون ایران میں انتقال کرگئیں
Medical staff wearing protective suits carry the coffin containing the body of Assunta Pastore, 87, after she passed away in her room at the Garden hotel in Laigueglia, northwest Italy, Liguria region, Sunday March 1, 2020. The woman, part of a group of elderly tourist from the Lombardia region, tested positive of the COVID-19. The hotel has been placed under quarantine as Italy continued to scramble Sunday to contain the spread of the corona virus. (AP Photo)

کورونا سے متاثرہ پاکستانی خاتون ایران میں انتقال کرگئیں

تہران (ڈیسک)ایران میں زیارت کے لیے جانی والی ایک پاکستانی خاتون کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہد سے زائرین کو واپس پاکستان لے کر جانے والی پاکستانی بس میں یہ خاتون سوار تھیں اور خاتون کی طبیعت خراب ہونے پر بس کو ایرانی علاقے میں روکا بھی گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق خاتون کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی بس اس واقعے کے بعد پاک ایران بارڈر کی طرف روانہ ہوگئی اور  خاتون کی میت پاک ایران بارڈر پر  پاکستانی حکام کے حوالے کی جائےگی۔

جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون کے حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.