واشنگٹن(ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خبردار کیا ہے کہ وائرس سے ملک میں ہلاکتیں 1 لاکھ تک ہوسکتی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق انتظامیہ کے بروقت ایکشن نہ لینے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے صحیح کام کیا۔ کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین اس سال کے آخر تک تیار ہو جائے گی۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں ناکام رہا، چین نے بہت ہی بھیانک غلطی کی اور وہ اس کو تسلیم کرنے کے لیے بھی تیار نہیں۔
واضح رہے امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 68 ہزار 598 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار 122ہو چکی