You are currently viewing کوروناوائرس؛ملک میں مزید 17 ہلاکتیں، 710 نئے کیسز رپورٹ

کوروناوائرس؛ملک میں مزید 17 ہلاکتیں، 710 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد  6272 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد  294456 تک جاپہنچی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر سےکورونا کے مزید 710 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 75 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 15 کیسز، سندھ  421 کیسز 15 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 62 کیسز اور ایک ہلاکت، بلوچستان 104 کیسز، گلگت 25 کیسز اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز سامنے آئے ہیں۔
اب تک پنجاب میں 2193، سندھ میں 2388 اور خیبر پختونخوا میں 1249 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 65 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.