کورونالاک ڈان،ایکسن موبل کو 2020 کے دوران 22.4 ارب ڈالر خسارہ

نیویارک(ڈیسک)امریکی آئل اینڈ گیس کمپنی ایکسن موبل نے کہا ہے کہ 2020 کے دوران 22.4 ارب ڈالر خسارہ ہوا جس کی وجہ کورونا لاک ڈاون کے باعث تیل کی طلب اور قیمتوں میں اضافہ ہے، 2019 کے دوران کمپنی کو 14.3 ارب ڈالر خالص منافع ہواتھا۔

کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس لاک ڈاون کے باعث تیل کی طلب کم ہونے اور اس کے نتیجے میں آئل پرائس میں کمی سے اس کی آمدنی بری طرح متاثر ہوئی،2019 میں کمپنی کو ہونے والا 14.3 ارب ڈالر خالص منافع 2020 میں 22.4 ارب ڈالر خسارے میں بدل گیا،یہ1999 میں ایکسن اور موبل کے انضمام کے بعد یہ پہلا سالانہ خسارہ ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.