کراچی (ڈیسک) کورنگی سے گٹکا، ماوا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، 9 ٹن سے زائد چھالیہ اور مختلف اقسام کی مشینری ضبط کرلی گئی.
موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے ضیاء کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوافیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کی 9 ٹن چھالیہ، تمباکو، گھٹلیاں برآمد کرلیں، پولیس نے مذکورہ فیکٹری سے مکسچر مشینیں، گرینڈرز، پیکنگ مشینیں، رولر مشینیں، جنریٹر اور پیکنگ کا دیگر سامان بھی ضبط کرلیا، پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران آصف اور عارف نامی ملزما ن ہاتھ نہ آسکے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی.